ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے بتایا ہے کہ بیجنگ کے مینڈ اسپیس پروگرام کے تحت، ہم پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے لیے تعاون کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔
بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ مزید ممالک اسپیس ایکسپلوریشن میں چین سے انسپائریشن لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق چینی اور پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں اس بات پر اتفاق کیا کہ بیجنگ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب اور تربیت میں اسلام آباد کی مدد کرے گا اور ساتھ ہی پاکستانی خلابازوں کو تیانگونگ خلائی اسٹیشن بھیجے گا۔
چین اس سے قبل کئی پاکستانی سیٹلائٹ خلا میں بھیج چکا ہے، جن میں سے ایک کو چاند کے مدار میں Chang'e 6 مشن پر بھیجا گیا تھا۔ بیجنگ 2028 میں 8 Chang'e مشن کے حصے کے طور پر چاند پر ایک پاکستانی روور بھیجنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
تیانگونگ خلائی اسٹیشن 2022 میں مکمل ہوا تھا اور یہ اس آپریشنل 2 خلائی اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔
آپ کا تبصرہ